پیر , 1 مارچ 2021

دھرنےمیں144کی خلاف ورزی،عمران،طاہرالقادری سمیت27کےگرفتاری وارنٹ جاری

 

index

سلام آباد کی عدالت میں علاقہ مجسٹریٹ وقاص رشید نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران دفعہ 144 کے تحت لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت کی، سماعت کے دوران ڈی جے بٹ کے خلاف عبوری چالان پیش کیا گیا، جس پر ڈی جے بٹ کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ان کا موکل قانون اور عدلیہ کا احترام کرتا ہے۔

 

ڈی جے بٹ کے وکیل کا مزید کہنا تھا کہ اس مقدمے میں عمران خان اور طاہر القادری سمیت ستائیس دیگر ملزمان بھی نامزد ہیں، لیکن اس کے باوجود صرف ان ہی کے موکل کو نشانہ بنایا جارہا ہے، ڈی جے بٹ کے وکیل کی دلیل پر استغاثہ کی جانب سے درخواست کی گئی کہ کیس میں نامزد دیگر افراد کو بھی عدالت طلب کیا جائے۔

بعد ازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ڈی جے بٹ کی مقدمے میں بریت کی درخواست مسترد کرتے ہوئے عمران خان ، طاہر القادری، اسد عمر،سیف اللہ نیازی اور خرم نواز گنڈا پور سمیت ستائیس افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …