پیر , 1 مارچ 2021

جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ افغان معاہمتی عمل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

as13

پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر افغانستان پہنچ گئے ہیں جہاں وہ افغان معاہمتی عمل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے ہیں۔ آرمی چیف افغانستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس میں افغان مفاہمتی عمل، پاک افغان سرحدی امور اور خطے کی صورت حال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ بھی آرمی چیف کے ہمراہ ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …