جرمن فٹ بال کلب "ہانوور” کی جونئیر ٹیم کے تین کھلاڑیوں کو کیسینو لوٹنے کی منصوبہ بندی کی وجہ سے ٹیم کی ٹریننگ میں حصہ لینے سے منع کر دیا گیا ہے۔
اٹھارہ انیس سال کے کھلاڑی گیس کی بندوق لے کے جعلی نمبر والی گاڑی میں سوار ہو کر گھوم رہے تھے جب ان پر پولیس کی نظر پڑی۔ کھلاڑیوں کو حراست میں لے لیا گیا جس کے بعد انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ چوری کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
واضح رہے کہ جنوری میں جرمن فٹ بال کلب "Schalke 04” کے ایک سابق کھلاڑی نے زیوارات کی دکان لوٹ لی تھی جس کے بعد اس کی والدہ نے اسے چرائی گئی چیزوں کو واپس کرنے پر مجبور کر دیا۔