منگل , 9 مارچ 2021

بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ، پہاڑوں نے برف کی چادر اوڑھ لی

28

مارگلہ (اسلام آباد)مری اور گلیات میں وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے ، مارگلہ کے پہاڑوں نے 10 سال بعد ایک بار پھر برف کا دوشالہ اوڑھ لیا ، آسمان سے گرتے برف کے گالوں نے ہر منظر سفید کر رکھا ہے ۔ اس کے علاوہ مظفرآباد ، ضلع پونچھ ، باغ ، حویلی ، ہٹیاں اور ضلع نیلم کی اکثر شاہراہیں برف باری کی وجہ سے بند ہو گئیں ، ملگجی روشنیاں ، دھواں دھواں ، یخ بستہ موسم ، مری میں آسمان سے روئی کی طرح گرتے ہوئے برف کے گالوں نے ہر منظر چاندی میں نہلا رکھا ہے ۔ برفانی دوشالے میں لپٹا ملکہ کوہسار کا ملکوتی حسن ، سبز ڈھلوانوں پر بکھری دودھیا چادر برف سے لدی درختوں کی شاخیں ہر منظر قدرت کا حسین شاہکار نظر آ رہا ہے ۔

29

تیز ہواؤں اور برفباری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے جبکہ گلیات میں متعدد سڑکیں بند ہونے سے کئی سیاح اور مقامی لوگ راستے میں پھنسے ہوئے ہیں ۔ مظفرآباد ، اور ایبٹ آباد میں بھی رات سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے ۔ تولی پیر لسڈھنہ ، سدھن گلی ، پیر چناسی ، نیلہ بٹ میں ایک سے ڈیڑھ فٹ برف پڑ چکی ہے جبکہ ٹھنڈیانی کے راستے بھی برف سے ڈھکے ہوئے ہیں ۔

یہ بھی دیکھیں

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی دورہ پاکستان مکمل کرکے وطن واپس روانہ

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی دورہ پاکستان مکمل کرکے وطن واپس روانہ