اتوار , 7 مارچ 2021

شام امریکہ کے لئے باعث ’’ملامت‘‘ اور پیوٹن کی ’’فتح ‘‘بن گیا

مضمون نگار (Roger cohen)کے مضمون سے اقتباساتامریکی اخبار نیویارک ٹائم کا کہنا ہے کہ اس وقت بظاہر روس کے صدر نے شام میں کامیابی حاصل کرلی ہےاس کامیابی کے پچھے امریکی ’’عدم توانائی اور انتشار‘‘کارفرما ہیں کہ جس کے سبب شام’’ امریکی پالیسیوں کاخونی قبرستان ‘‘میں بدل بدل کر رہ گیاہے ۔8فروری کے نیویارک ٹائم میں مضمون نگار (Roger cohen)روجرکوہن لکھتاہے کہ ’’شام میں روسی صدر ولایمرپوٹن کی پالیسی واضح اور شفاف ہے جو شام کے صدر بشارالاسد کی پالیسی ہی میں خلاصہ کرتی ہے ۔۔ہتھیار ڈالنے تک حکومت مخالف قوتوں پر بمباری ،شام میں حکومت ہٹانے کی یورپی ہر کوشش کو جنیوا میں ڈیپلومیٹک ’’کُھسر پُھسر ‘‘سے ناکام بنانے سے لیکر میدان میں صورتحال کو بدلنے تک ‘‘مضمون نگار کہتاہے ’’سب بڑی پریشانی کی بات یہ ہے پیوٹن کی سیاست کو امریکی صدر اوباما کی سیاست سے الگ نہیں دیکھا جاسکتا(بعنوان ایک بڑی طاقت کے)لیکن امریکی اعلانات ’’صرف باتیں ‘‘ہیں جبکہ شام میں اوباما کی غیرواضح پالیسیوں کے سبب اس وقت وہ موسیقی چلتی ہے جس کی خواہش پیوٹن کرتاہے‘‘مضمون نگار شام کے شہر حلب کے بارے لکھتاہے کہ’’اوباما انتظامیہ کے ’’انتشار‘‘کے سبب حلب مکمل طور پر حکومتی فورسز کا مرکز بن چکاہے ‘‘روجر مزید لکھتاہے کہ’’امریکی حکومت کی جانب سے مسلسل اس قسم کے بیانات کہ شام امریکی قومی مفادات کے اہم عناصر میں سے نہیں ہے اور ہمیں مشر ق وسطی میں ایک نئی جنگ سے اجتناب کرنا چاہیے ،جیسے بیانات سے امریکی سیاست پیوٹن کی پالیسیوں کے تابع ہوگئی ہے ۔مضمون نگار کے بقول’’شام اوباماانتظامیہ کے لئے ایک ’’ملامت ‘‘(لعنت)بن چکا ہے اور یہ ایک ایسی ناکامی ہے جو اوباماکی تمام داخلی کامیابی پر پانی پھیرتی ہے ،شام اس وقت امریکی پالیسیوں کا خونی مقبرہ بن چکاہےراجر کے بقول شام میں کیمل اسلحے کے استعمال کے حوالے سے راست اقدام نہ اٹھانء کے سبب امریکی پالیسیوں نے اعتماد کھو دیا اور اس مسئلے سے درست استفادہ نہ کرنے کے سبب پیوٹن کے لئے دروازے کھل گئے ۔اس وقت اوباما کے لئے کسی نئے اقدام کی گنجائش ختم ہوچکی ہے اور جبکہ یورپ پناہ گذینوں کے سیلاب کا سامنا کررہا ہے ۔بہرحال اس وقت پیوٹن شام میں فتح حاصل کرچکا ہے

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …