بدھ , 3 مارچ 2021

کوئٹہ ‘ سرچ آپریشن میں 10مشتبہ افراد گرفتار ،اسلحہ برآمد

15-15

کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقے سریاب میں ایف سی اور پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران دس مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ایف سی بلوچستان کے ترجمان کے مطابق خفیہ اطلاع پرایف سی اور پولیس نے سریاب کے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران 10مشتبہ افراد کوگرفتار کر لیا گیا ہے۔گرفتار افراد سے دو رائفلیں بھی برآمد کر لی گئیں جبکہ گرفتار افراد سے تفتیش جاری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …