پیر , 1 مارچ 2021

سعودی عرب میں 90 سالہ بابا نے 50 سالہ خاتون سے بیاہ رچالیا

Saudi-Baba-Married-640x300

مکہ مکرمہ: سعودی عرب میں 90 سالہ شخص شیخ مشان بن حاذب الحدیبی نے اپنے سے 40 سال سے کم عمرعورت سے شادی رچا لی۔مکہ مکرمہ کے رہائشی شیخ مشان بن حاذب الحدیبی کی شادی کی تقریب مکہ مکرمہ کے مغرب میں واقع ایک ٹاؤن میں ہوئی۔ شیخ مشان بن حاذب الحدیبی 90 سالہ بابا نے 50 سالہ مائی سے بیاہ رچایا جہاں ان کے رشتہ داروں نے شادی کی مخالفت کے بجائے نہ صرف انہیں شادی کی اجازت دی بلکہ شادی کی تقریب میں بھی بھرپور انداز میں شریک ہوئے۔ شادی کے چند ہی گھنٹوں کے بعد اس کے رشتہ داروں اور دوستوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر مبارکبادیں ملنا شروع ہو گئیں۔شیخ مشان بن حاذب الحدیبی کے پوتے ماذین فرحان نے مقامی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے دادا نے خوشیوں کے حصول کے لیے شادی کا فیصلہ کیا اور ان تمام لوگوں کو نظرانداز کر دیا جنہوں نے اس فیصلے پر تنقید کی۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …