اتوار , 28 فروری 2021

ٹیم میں واپسی کی کوششیں ناکام ہوئیں توریٹائرہو جاؤں گا: سعیداجمل

Saeed Ajmal

دبئی :آف اسپنرسعید اجمل نے کہا ہے کہ قومی ٹیم میں واپسی کی تمام کوششیں ناکام ہوئیں تو پھر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردوں گا۔انگریزی اخبار ’’ایکسپریس ٹریبیون‘‘ کو انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ میں ایک فائٹر ہوں اور ہمت ہارنا نہیں جانتا، پی ایس ایل میں میری کارکردگی سب کے سامنے ہے، اعتماد بحال ہوچکا اور سابقہ معیارکی بولنگ کررہا ہوں، میں پھر سے سلیکٹرز کو اپنی جانب متوجہ کرنا چاہتا ہوں۔ سعید اجمل نے ا?ئی سی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ مسٹری بولرز کو قصہ پارینہ بننے سے بچانے کیلیے بولنگ قوانین میں کچھ نرمی برتے، انھوں نے بیٹ اور گیند میں توازن قائم کرنے پر بھی زور دیا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

نیپئر: پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹ …