ہفتہ , 6 مارچ 2021

سانحہ آرمی پبلک اسکول میں ملوث مزید 4 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی

سانحہ آرمی پبلک اسکول میں ملوث مزید 4 دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق 4 دہشت گردوں نور سعید، مراد خان، عنایت اللہ اور اسرار الدین کو کوہاٹ جیل میں پھانسی دے دی گئی ہے، چاروں دہشت گرد سانحہ آرمی پبلک اسکول میں ملوث تھے اور انہیں فوجی عدالت میں سزا سنائی گئی تھی، چاروں مجرموں کے ڈیتھ وارنٹ پر آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے دستخط کیے تھے۔ واضح رہے کہ 2 دسمبر کو کوہاٹ ہی کی جیل میں سانحہ آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردوں کے ہولناک حملے کے 4 منصوبہ سازوں مولوی عبدالسلام ولد شمسی، حضرت علی ولد اول باز خان، مجیب الرحمان عرف نجیب اللہ ولد گلا جان اور سبیل عرف یحییٰ ولد عطاء اللہ کو بھی پھانسی دی گئی تھی

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …