نیٹو میں شامل ملکوں کے وزرائے دفاع نے تائید کر دی ہے کہ وہ ضرورت پڑنے پر امریکہ کی زیرکمان دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف لڑنے والے اتحاد کی مدد کے لیے ضرورت پڑنے پر اپنے اواکس طیارے بھجوا دیں گے۔
اس بارے میں آج نیٹو کے جنرل سیکرٹری جینس سٹولٹنبرگ نے نیٹو میں شامل ملکوں کے وزرائے دفاع کی ملاقات کے تمام ہونے پر بتایا ہے۔ اس طرح نیٹو بطور تنظیم کے شام میں امریکہ کے تحت اتحاد میں شامل ہو گئی ہے۔
"ہم نیٹو کے اواکس طیارے ملنے پر انفرادی ملکوں کے طیارے واپس کر دیں گے” سٹولٹن برگ نے کہا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ امریکہ شام سے اپنے اواکس اور دوسرے نگہدار طیارے واپس بلا سکتا ہے۔