اسلامی جمہوریہ ایران کی فری اسٹائل کشتی کی یوتھ ٹیم نے کشتی کے بین الاقوامی مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
یوتھ فری اسٹائل کشتی کے بین الاقوامی مقابلے برازیل میں ہوئے۔ یہ مقابلے اتوار کے دن اختتام پذیر ہوئے۔ فری اسٹائل کشتی کے ان مقابلوں میں ایرانی یوتھ ٹیم نے سونے کے دو اور چاندی کے چار میڈل حاصل کئے۔ ایرانی ٹیم باسٹھ پوائنٹ حاصل کر کے مسلسل دوسری مرتبہ عالمی چیمپیئن بن گئی۔ جمہوریہ آذربائیجان، روس اور امریکا کی فری اسٹائل کشتی کی یوتھ ٹیموں نے بالترتیب اٹھاون، انچاس اور چالیس پوائنٹ کے ساتھ دوسری، تیسری اور چوتھی پوزیشن حاصل کی۔