پیر , 8 مارچ 2021

اشتہاریوں کے پاسپورٹ منسوخ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم

وفاقی وزیر داخلہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک بھر کے اشتہاریوں کا سنٹرل ڈیٹا بینک قائم کیا جائے گا۔ وزیر داخلہ نے میگا کرپشن کیسز کو مضبوط بنانے کا حکم دیا اور انسانی اسمگلنگ کے حوالے سے رپورٹ بھی طلب کر لی۔

42

اسلام آباد: (ذرائع کے مطابق) وزیر داخلہ چودھری نثار نے ایف آئی اے کو اشتہاریوں کا سنٹرل ڈیٹا بینک تیار کرنے کا حکم دے دیا۔ انہوں نے میگا کرپشن کے ملزمان کو ہر صورت سزا دلانے کیلئے کیس مضبوط بنانے کی ہدایت بھی کر دی۔ وزیر داخلہ نے انسانی اسمگلرز کیخلاف کارروائیوں کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔
دریں اثناء وزیر داخلہ کو ایگزیکٹ اسکینڈل،اے کے ڈی، ون کانسٹیٹیوشن ایونیو اور پاکستان کرنسی ایکسچینج کیسز پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیر داخلہ چودھری نثار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام اشتہاری ملزمان کا سنٹرل ڈیٹا بینک تیار کر کے ملک بھر میں ایف آئی اے کے تمام دفاتر، حساس اداروں اور پولیس کو فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اشتہاریوں کے پاسپورٹ منسوخ، شناختی کارڈ بلاک کر دیئے جائیں۔
ایگزیکٹ اسکینڈل کے حوالے سے وزیر داخلہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ امریکی حکام نے تصدیق کی ہے کہ جن 15 اداروں کے نام پر ڈگریاں جاری کی جاتی تھیں، وہ جعلی ہیں۔ چودھری نثار کا کہنا تھا کہ میگا کرپشن کیسز کو شواہد سے اسقدر مضبوط بنایا جائے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …