جمعہ , 26 فروری 2021

لبنان اپنا کوڑا کرکٹ روس بھجوائے گا، اس کے لیے پچاس کروڑ ڈالر مختص

1838376

لبنان کی حکومت نے ملک سے کوڑا کرکٹ روس لے جانے کے لیے پانچ کروڑ ڈالر مختص کیے ہیں۔ 2015 میں "کوڑے کرکٹ کے بحران” کے باعث ملک میں مہینوں جاری رہنے والے مظاہرے ہوئے تھے۔

لبنان کی منسٹر کونسل نے منظوری دے دی ہے کہ ترقی اور بحالی کی کونسل کو پچاس کروڑ ڈالر دیے جائیں تاکہ وہ کوڑا کرکٹ تلف کر سکے۔

"کوڑا لے جائے جانے کا معاہدہ دو روز میں کر لیا جائے گا۔ پانچ کروڑ ڈالر چھ ماہ کی مدت کے لیے پہلی ادائیگی ہے۔ یہ رقم روس بھیجی جائے گی ایجنسی "سپتنک” نے کونسل برائے ترقی و بحالی کے سربراہ نبیل الجسرا کا بیان دہرایا۔

لبنان کی حکومت نے جولائی میں ملک کی بڑی کچرا پیڑھی بند کر دی تھی اور اسی روز کمپنی "سوکلین” سے سرکاری معاہدہ توڑ لیا تھا جو صفائی اور کوڑا لے جانے کا کام کرتی تھی۔ اس کے نتیجے میں بیروت اور دوسرے بڑے شہروں میں چند دنوں میں کوڑے کے ڈھیر لگ گئے تھے جو ماحولیاتی بربادی کا موجب بن سکتے تھے۔ بیروت اور دوسرے بڑے شہروں مین ہزاروں لوگوں پر مشتمل جلوس نکلے تھے اور مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئی تھیں، سینکڑوں مطاہرین اور دسیوں پولیس والے متاثر ہوئے تھے اور مظاہرہ کرنے والا ایک شخص مارا گیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …