امریکہ نے بدھ کے روز شام کے شہر حلب میں بم گرائے اور الزام روس پر لگا دیا، روس کی وزارت دفاع کے ترجمان میجر جنرل ایگور کوناشینکو نے کہا۔
کل شام ترکی کی سرزمین سے مختصر سے راستے پر امریکی فضائیہ کے دو بمبار "اے —10” بلند ہوئے اور انہوں نے شہر پر بم گرائے، میجر جنرل کوناشینکو نے صحافیوں کو بتایا۔
جیسا کہ میجر جنرل نے یاد دلایا ہے کہ بدھ کے روز پنٹاگان کے نمائندے سٹیون وارن نے عراق میں بیٹھے ہوئے بیان دیا تھا گویا روس کے بمبار طیاروں نے دن میں حلب کے دو ہسپتالوں پر بمباری کی ہے۔
"ہم نے اہداف کے تمام کوائف کا بغور تجزیہ کیا ہے جنہیں شام کو حلب میں تباہ کیا گیا تھا۔ سب سے پہلی بات تو یہ کہ کرنل وارن کو جب درست بات معلوم ہوگی تو وہ مضطرب ہونگے۔ روس کے طیاروں نے شام کو شہر کے علاقے میں کام ہی نہیں کیا۔ ان کا قریب ترین ہدف شہر سے 20 کلومیٹر دور تھا۔ شہر پر اگر بھرپور پروازیں کیں تو داعش مخالف اتحاد میں شامل طیاروں اور بغیر پائلٹ طیاروں نے کی تھیں” روس کی وزارت دفاع کے نمائندے نے بتایا۔
ہم پر بے بنیاد الزام لگائے جا رہے ہیں تاکہ ذمہ داری کو اپنے گلے سے اتار پھینکا جائے، میجر جنرل کونا شینکو نے کہا۔