جمعرات , 5 دسمبر 2019

شام میں سرگرم دہشت گردوں کے ساتھ جنگ بندی کا معاہدہ نہیں کیا جائےگا

1840160

شام میں جنگ بندی سے متعلق معاہدے میں ان گروہوں کو شامل نہیں کیا جائے گا جنہیں اقوام متحدہ دہشت گرد قرار دے چکی ہے۔

یوں روس داعش، جبھہ النصرہ اور ان سے منسلک گروہوں کے خلاف فضائی آپریشن جاری رہے گا۔ اس بارے میں روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروو نے جرمن شہر میونخ میں مسئلہ شام سے متعلق مشاورتی گروپ کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں اعلان کیا۔

سرگئی لاوروو نے بتایا کہ مشاورتی گروپ کے اراکین نے اتفاق کر لیا کہ ایک ہفتے کے اندر شام میں جنگ بندی سے متعلق معاہدے کا مسودہ تیار کیا جائے، اس کے لیے ضروری ہوگا کہ شام کی افواج اور حزب اختلاف کے مسلح دستے فوجی کارروائیاں روکنے کے لیے اقدامات کریں۔ جنگ بندی سے متعلق معاہدہ ایک خصوصی گروپ تیار کرے گا جس کی صدارت روس اور امریکہ مل کر کریں گے۔ روس کے وزیر خارجہ کے مطابق اس گروپ میں سفارت کار اور فوجی شامل ہوں گے۔

یہ بھی دیکھیں

کویت نےکئی ممالک نے گھریلو عملہ درآمد کرنے پر پابندی لگا دی

کویت نے 27ممالک سے گھریلو عملہ درآمد کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ کویتی حکام …