گلوبل سٹریت مشاروتی کمپنی کے سربراہ اولیوئے گیٹا کا کہنا ہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کے رہنما شام چھوڑ کر لیبیا میں منتقل ہو رہے ہیں۔
لیبیا میں چار بڑی دہشت گرد تنظیموں اور متعدد مسلح گروہوں کے علاوہ تین سے پانچ ہزار کے درمیان داعش کے جنگجو سرگرم ہیں۔ ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ داعش کے رہنما شام چھوڑ کر لیبیا میں منتقل ہو رہے ہیں۔ گیٹا سمجھتے ہیں کہ چونکہ لیبیا اٹلی سے صرف 300 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اس لئے یہ ملک یورپ اور شمالی افریقہ میں حملہ کئے جانے کے لئے حکمت عملی کے لحاظ سے بہت اہم ہے۔
اولیوئے گیٹا کے مطابق لیبیا شام اور عراق کے مقابلے میں یورپی یونین کے لئے زیادہ بڑا خطرہ ہے۔