اتوار , 28 فروری 2021

داعش کا موثر مقابلہ کئے جانے کے لیے زمینی آپریشن ضروری ہے

1092076

فرانس کے وزیر اعظم مانوئیل والس نے اس خیال کا اظہار کیا ہے کہ داعش کو صرف زمینی آپریشن کے ذریعے ہی شکست دی جا سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مقامی افواج کی کارروائیوں اور کچھ عرب ممالک سے ممکنہ زمین آپریشن سے داعش کے خلاف جنگ میں فیصلہ کن موڑ آ سکتا ہے۔ ساتھ ہی مانوئیل والس نے نشاندہی کی کہ ہر ملک بری افواج شام بھیجنے کا فیصلہ خود کرنے میں حق بجانب ہے، فرانس بری افواج بھیجنے کا منصوبہ نہیں رکھتا، وزیر اعظم نے کہا۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے سعدی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کمانڈوز شام بھیجنے کے لیے تیار ہے بشرطیکہ امریکہ کی زیر قیادت اتحاد متعلقہ فیصلہ کرے۔

دریں اثناء روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروو نے میونخ میں مسئلہ شام بارے مشاورتی گروپ کے اجلاس کے بعد کہا ہے کہ بری افواج کی تعنیاتی کے بارے میں بیانات سے کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …