12 افراد پر مشتمل ایک گروپ نے عراق کی سرحد کے قریب واقع شام کے مشرقی شہر ابو کمال میں داعش کے ہیڈ کوارٹرز میں 22 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
وہ داعش کے جنگجوؤں جیسے کپڑے پہن کر اندر گھوس سکے۔ دہشتگردوں کو ہلاک کرنے کے بعد ان نامعلوم افراد کا گروپ داعش کے ہیڈ کوارٹرز میں شامی جھنڈے اور صدر بشار الاسد کی دو تصویریں لٹکا کر چلے گئے۔
اندازہ ہے کہ یہ حملہ عرب قبائلی دستے "ذوالفقار” کے اراکین نے کیا۔ اسی وقت اس دستے کے دوسرے اراکین نے ابو کمال میں داعش کے رہنما ابو عبداللہ الجبلاوی کی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں خود الجبلاوی اور اس کے چار ساتھی ہلاک ہو گئے۔
"ذوالفقار” دستہ شعیطات قبیلے سے وابستہ جنگجوؤں پر مشتمل ہے۔ پہلے وہ بشارالاسد مخالف باغیوں کی صفوں میں شامل تھے لیکن جب سن 2014 میں داعش کے جنگجوؤں نے ان کے اہل خانہ کو قتل کر دیا تھا تو وہ سرکاری فوج کے طرفدار بن گئے۔