ہفتہ , 14 دسمبر 2019

بوکو حرام کی خود کش دہشتگرد لڑکی نے حملہ کرنے کا ارادہ بدل دیا

1843093

نائجیریا میں بوکو حرام کی طرف سے دہشت گردانہ حملہ کرنے کے لئے بھیجی جانے والی ایک خودکش حملہ آور لڑکی نے آخری لمحے اپنا ارادہ بدل دیا اور خود کو سرکاری فوج کے حوالے کر دیا۔

اطلاعات کے مطابق دہشتگردوں نے ایک لڑکی کو خود کش حملہ کرنے کی تربیت دی تھی۔ لیکن خوف زدہ لڑکی نے خودکش بیلٹ اتارکر خود کو فوجیوں کے حوالے کر دیا۔ لڑکی نے انہیں دکھایا کہ دھماکہ خیز مادے کہاں رکھ دئے گئے اور بوکو حرام کے آئندہ دہشت گردانہ حملوں کے منصوبوں کے بارے میں بتایا۔

اس لڑکی کے ساتھ دو اور لڑکیوں کو بھی حملہ کرنے کی تربیت دی گئی تھی تھی، ان کی طرف سے کئے گئے حملوں کے نتیجے میں تقریباً 60 افراد ہلاک ہو گئے۔

یہ بھی دیکھیں

داعش کے تین سو خاندانوں کی عراق منتقلی

دمشق: شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے رپورٹ دی ہے کہ دہشت گرد امریکی فوجیوں …