ہفتہ , 27 فروری 2021

معمولی تنازع پر نوجوان کی آنکھیں نکال دی گئیں

56bcce33713ad

خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں موبائل چارجر واپس مانگنے پر رشتہ داروں نے مبینہ طور پر نوجوان کی آنکھیں نوچ ڈالیں۔

بونیر کے علاقے کلپانی کے رہائشی اختر شاہ کچھ عرصہ قبل ملائیشیا سے چھٹیوں پر گھر آئے تھے۔

ملائشیا سے آنے کے کچھ دن بعد اختر شاہ مبینہ طور پر اپنے رشتہ دار سے اپنا موبائل چارجر واپس لینے گئے، جہاں بات تلخ کلامی اور نوبت ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔

اختر شاہ کا دعویٰ ہے کہ مخالفین نے طیش میں آ کر انگلیوں سے ان کی آنکھیں نکال لیں۔

واقعے کے فوراً بعد اخترشاہ کو پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ڈاکٹروں کا کہنا ہے اختر شاہ کی بینائی واپس نہیں آسکتی۔

اختر شاہ کا علاج کرنے والے ایک ڈاکٹر نے  بتایا کہ جھگڑے کے باعث اختر شاہ اپنی بینائی کھو بیٹھے ہیں اور اس طرح کے مریضوں کا دنیا میں کہیں بھی علاج ممکن نہیں۔

متاثرہ نوجوان کے کزن انور زمان نے بتایا کہ جب وہ جائے وقوعہ پر پہنچے تو انہیں زمین پر اختر کی آنکھیں پڑی ہوئی ملیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ پولیس کو واقعے کے بارے میں اطلاع دے چکے ہیں تاہم پولیس حملہ آوروں کی سیاسی وابستگی کے باعث ان کے خلاف کارروائی نہیں کررہی۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …