پیر , 1 مارچ 2021

پاکستان کو ایف 16 طیارے فروخت کرنے پر بھارت ناراض

7

بھارت نے پاکستان کو ایف 16 جنگی طیارے فروخت کرنے کے امریکہ کے فیصلے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے ٹویٹ کیا: ’ہم پاکستان کو ایف 16 طیارے فروخت کیے جانے کے سلسلے میں اوباما انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیے جانے سے مایوس ہوئے ہیں۔‘
انھوں نے کہا ’بھارت امریکہ کے اس خیال سے اتفاق نہیں رکھتا ہے کہ ان طیاروں کی فروخت سے انتہا پسندی کے خلاف جنگ میں مدد ملے گی۔‘
سوروپ نے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں کا ریکارڈ خود اپنی کہانی بیان کرتا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا ’بھارت امریکی سفیر کو بلا کر اپنی ناراضگی ظاہر کرے گا۔‘
اس سے قبل جمعرات کو امریکہ نے کہا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون اس کے مفاد میں ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان میں جاری آپریشن سےشدت پسندوں کو نقصان پہنچا ہے۔
جمعرات کو امریکی محکمۂ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ پاکستان میں ’دہشت گردوں کے خلاف آپریشن امریکہ اور پاکستان سمیت پورے خطے کے مفاد میں ہے۔‘

8

پینٹاگان کے مطابق امریکی ارکان کانگریس کو جمعرات کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا گیا تھا۔
پینٹا گان کے مطابق پاکستان اور امریکی کمپنی کے درمیان اس حوالے سے 69 کروڑ، 90 لاکھ ڈالر کا معاہدہ کیا گیا ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق امریکہ نے جمعےکو پاکستان کو آٹھ ایف 16 طیارے فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔
یہ جنگی طیارے لوکہیڈ مارٹن کور نے تیار کیے ہیں اور ان میں ریڈار سمیت دوسرے سازوسامان بھی شامل ہیں۔
پینٹاگان کی دفا‏عی سکیورٹی تعاون ایجنسی جو اسلحے کی فروخت کا نگراں ارادہ ہے نے امریکی قانون سازوں کو مجوزہ فروخت کے بارے میں اپنی رضامندی دے دی ہے۔
ادارے نے کہا کہ ایف 16 طیارے سے پاکستانی فضائیہ کو ہر طرح کے موسم، ماحول اور رات میں بھی پرواز کرنے کی سہولت میسر ہوگی جبکہ اس سے پاکستان کی اپنی دفاعی صلاحیت میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس سے پاکستان میں بغاوت اور دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں تقویت ملے گي۔

یہ بھی دیکھیں

برطانوی پارلیمنٹ فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجے گی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر تشویش …