اتوار , 28 فروری 2021

اسلام آباد میں پولیس ناکے پر فائرنگ، ایک اہلکار ہلاک

10

اسلام آباد میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک ناکے پر فائرنگ کے واقعے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔
مقامی پولیس کے مطابق یہ واقعہ جمعے کی شب راولپنڈی اور اسلام آباد کو ملانے والی سڑک نائنتھ ایوینیو پر پیش آیا۔
بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ کٹاریاں ناکے پر جب موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو روکا گیا تو انھوں نے وہاں تعینات اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔
پولیس اہلکاروں کے مطابق اس فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کا ایک ایک اہلکار زخمی ہوا ہے۔
ہلاک ہونے والے پولیس کانسٹیبل کا نام امتیاز بتایا گیا ہے۔
حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ناکے پر تعینات اہلکاروں نے مسلح افراد پر جوابی فائرنگ بھی کی جس سے وہ زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ان دونوں حملہ آوروں کو راولپنڈی اور اسلام آباد کے ہسپتالوں سمیت شہر بھر میں تلاش کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …