اتوار , 7 مارچ 2021

چین کی کمپنی نے ریلوے کے انجنوں میں خرابی کی ذمہ داری قبول کرلی

19

لاہور: چین کی کمپنی نے ریلوے کو دیئے گئے انجنوں میں خرابی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ان کی مرمت کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چین سے منگوائے گئے انجنوں میں سے 16 انجنوں میں گہرے شگاف کے انکشاف کے بعد وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے چینی کمپنی کو نقصان کے ازالے اور انجنوں کی مرمت کے لیے طلب کیا تھا اور وزیر ریلوے کی سربراہی میں چینی انجینئرز نے خراب انجنوں کا معائنہ بھی کیا تھا جس کے بعد کمپنی نے انجنوں کی مرمت سے متعلق پاکستان ریلوے کی تمام شرائط کو مانتے ہوئے 100 دن کا وقت مانگ لیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق چینی کمپنی نے خراب ہونے والے تمام انجنوں کی مرمت بمع پرزوں کی تبدیلی کے مکمل اخراجات براشت کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے جب کہ کریک ہونے والے انجنوں سمیت 29 انجنوں کے پرزوں کی وارنٹی میں 2 سال کا اضافہ بھی کردیا گیا ہے ۔ ریلوے ترجمان کے مطابق چینی کمپنی چلنے والے انجنوں میں شگاف نہ پڑنے کی 20 سالہ وارنٹی دینے کی بھی پابند ہوگی۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …