پیر , 1 مارچ 2021

مودی نے تین ماہ پہلے ہی افغان صدر کو سالگرہ کی مبارکباد دے دی

26

نریندر مودی دھوکا کھا گئے ، افغان صدر اشرف غنی کو ٹوئٹر پر سالگرہ کی مبارکباد تین ماہ پہلے ہی دے دی ، اشرف غنی نے جواب دیا مودی جی شکریہ لیکن سالگرہ آج نہیں ہے

نئی دہلی (دنیا نیوز) بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی بد حواسی نے افغان صدر کو حیران و پریشان کر دیا ، تین ماہ پہلے ہی اشرف غنی کو سالگرہ کی مبارکباد دے ڈالی ۔

28

بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی دھوکا کھا گئے ، افغان صدر اشرف غنی کو ٹوئٹر پر سالگرہ کی مبارکباد دے دی ، اشرف غنی نے جواب دیا مودی جی شکریہ لیکن سالگرہ آج نہیں ہے ۔

27

شہرت کے جادوگر بھارتی پردھان منتری کو خبروں میں رہنے کا فن بخوبی آتا ہے ، نئے کارنامے میں مودی جی نے ٹوئٹر پر افغان صدر اشرف غنی کو تین ماہ پہلے ہی سالگرہ کی مبارکباد د ے دی ۔ جواباً اشرف غنی نے شکریہ کے ساتھ تصحیح کی کہ سالگرہ 19 مئی کو ہوتی ہے ۔
یہ تو اچھا ہوا کہ نریندر مودی بھارت سے باہر نہیں تھے ورنہ وزیر اعظم نواز شریف کی سالگرہ والے دن کی طرح طیارہ کابل کی جانب نہیں موڑ دیا کہ صبح کا ناشتہ وہاں کر سکیں ۔

یہ بھی دیکھیں

برطانوی پارلیمنٹ فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجے گی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر تشویش …