اتوار , 28 فروری 2021

امریکیوں میں خرابی یہ ہے کہ وہ روس کی تاریخ نہیں جانتے

1393188

سی آئی اے کے سابق اہلکار رے میک گورن سمجھتے ہیں کہ واشنگٹن کی ماسکو کے ساتھ تعلقات قائم رکھنے کی بڑی غلطی یہ ہے کہ امریکہ کو روس کی تاریخ بالکل معلوم نہیں ہے۔

میک گورن جو سی آئی اے کے لئے 30 سال تک کام کرچکے ہیں، نے ولادی میر پوتین اور باراک اوباما کی سیاسی پالیسوں کے بارے میں اپنا نکتہ نظر واضع کیا ہے۔ ان کی سوچ کے مطابق ماسکو کے کچھ فیصلے ٹرومین صدر اور ان کے جانشینوں کے اقدامات پر ردعمل ہیں۔ میک گورن سمجھتے ہیں کہ کسی ملک کو جاننے کے لئے اس کی تاریخ کو سمجھنا ضروری ہے۔ سابق سی آئی اے اہلکار نے امریکی صدر اوباما کو ناسمجھ سیاست دان کا نام دیا ہے جس کو اپنے فیصلوں میں ناتجربہ کار لوگوں کی حمایت حاصل ہے جنہیں نہ صرف بین الاقوامی سیاست کا کم علم ہے بلکہ خاص طور پر روس کے تعلقات کے بارے میں کچھ پتہ نہیں ہے۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …