پیر , 1 مارچ 2021

ایران کی والیبال ٹیم نے ایکبار پھر دی امریکہ کو تین صفر سے شکست

ایران کی قومی والیبال ٹیم نے دوسری مرتبہ امریکہ کو شکست دے دی۔

as17

تہران کے آزادی اسٹیڈیم میں ہونے والے مقابلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی والیبال کی قومی ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امریکی ٹیم کو دوسری مرتبہ سنگین شکست سے دوچار کردیا۔

والیبال ورلڈ لیگ کے مقابلوں میں اتوار کی رات ایران کی ٹیم نے امریکا کی قومی ٹیم کو مسلسل تین سیٹ میں شکست دے دی۔ پہلے سیٹ میں ایرانی کھلاڑیوں نے پچیس بیس کا اسکور حاصل کیا جبکہ دوسرے سیٹ میں پچیس اکیس اور تیسرے سیٹ میں پچیس انیس سے امریکا کی والیبال کی ٹیم کو بھاری شکست سے دوچار کردیا۔  یاد رہے امریکا کی والیبال ٹیم کا شمار، دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

نیپئر: پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹ …