ہفتہ , 6 مارچ 2021

پاکستان کیلئے ‘جاسوسی’ پر انڈین ائیرفورس کا سابق افسر گرفتار

نئی دہلی: دہلی پولیس نے مبینہ طور پر پاکستانی خفیہ ایجنسی کو خفیہ معلومات پہنچانے کے الزام میں انڈین ائیر فورس کے ایک سابق افسر کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ انٹر سروسز انٹیلی جنس کو ائیر فورس کی مشقوں کی تفصیلات فراہم کرنے والا ملزم رنجیت کے کے ’ہنی ٹریپ‘ کا شکار بنا۔

دہلی پولیس کے جوائنٹ کمشنر رویندر یادو نے ایک بیان میں کہا ’ رنجیت نے ائیر فورس کی حالیہ مشقوں، مختلف یونٹس کی تعیناتی اور طیاروں کی نقل و حرکت سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی ہامی بھری تھی‘۔

پولیس نے دعویٰ کیا کہ آئی ایس آئی نے رنجیت کو موبائل فون اور انٹرنیٹ کے ذریعے خفیہ معلومات شیئر کرنے کی ترغیب دینے کیلئے ایک خاتون کو استعمال کیا۔

یہ بھی دیکھیں

برطانوی پارلیمنٹ فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجے گی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر تشویش …