پیر , 1 مارچ 2021

محکمہ اینٹی کرپشن کا محکمہ صحت سندھ کے 5افراد کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

کراچی :اینٹی کرپشن کمیٹی نے سندھ محکمہ صحت کے 26افراد کو گرفتار کرنے جبکہ 5کیخلاف مقدمہ درج کرنے کافیصلہ کر لیاہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن کا کہناہے کہ چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت اینٹی کرپشن کمیٹی ون کا اجلاس ہوا جس دوران محکمہ صحت سندھ سے متعلق 14معاملات پر فیصلہ کیا گیاہے جبکہ 9معاملات کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا گیاہے ۔اینٹی کرپشن کمیٹی کا کہناتھا کہ حکومت سندھ کو کرپشن کی مد میں 13کروڑ روپے کا نقصان ہواہے ۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …