کولمبیا میں پانچ ہزار سے زیادہ خواتین زکا وائرس میں مبتلا ہیں۔
اس بارے میں ملک کے حکام نے اعلان کیا۔ وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد کی کل تعداد اکتیس ہزار سے زیادہ ہے،
یاد رہے کہ زکا وائرس ایک وبائی بیماری ہے جو انسان کے جسم میں مچھر منتقل کرتے ہیں۔ یہ وائرس حاملہ خواتین کے لیے خاص طور پر خطرناک ہے کیونکہ ان کے، چھوٹے سر والے بچے پیدا ہوتے ہیں اور بچوں کی ذہنی صلاحیت بری طرح متاثر ہو جاتی ہے۔