اتوار , 7 مارچ 2021

نائیجیریا میں ایک مسجد کے پاس دو کش حملوں میں کم سے کم چالیس افراد ہلاک

نائیجیریا میں ہونے والے دھماکوں میں کم سے کم ساٹھ افراد ہلاک اور ایک بڑی تعداد زخمی ہوئی ہے-

as19

نائیجیریا میں پیر کو ایک مسجد کے پاس دو کش حملوں میں کم سے کم چالیس افراد ہلاک ہوئے ہیں- یہ دونوں خودکش حملے دو خواتین نے کئے – دو دیگر خود کش حملہ آوروں نے ایک پیٹرول پمپ کے قریب دھماکا کیا جس کے نتیجے میں بیس افراد ہلاک ہو گئے- اب تک کسی بھی گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے- لیکن ان دھماکوں اور اس سے قبل ہونے والے دھماکوں میں استعمال ہونے والے مواد میں مشابہت سے پتہ چلتا ہے کہ یہ حملے بھی بوکوحرام دہشت گرد گروہ نے کئے ہیں-

بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے جس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونےکا امکان بڑھ گیا ہے-

بوکو حرام گذشتہ چھ برسوں سے نائیجیریا حکومت کے خلاف برسر پیکار ہے- نائیجیریا میں بوکو حرام کے حملے شروع ہونے کے بعد سے اب تک کم سے کم سترہ ہزار افراد ہلاک اور چھبیس لاکھ سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں-

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …