اتوار , 28 فروری 2021

عرب امارات پاکستانی پولٹری پرعائد پابندی جلد اٹھا لے گا،حکام

48

اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کو پولٹری مصنوعات کی برآمد پر عائد پابندی جلد اٹھا لی جائے گی، اس وقت گوشت کی پروسیسنگ کرنیوالے 12مقامی اداروں کو متحدہ عرب امارات کو گوشت کی برآمد کی اجازت دی جا چکی ہے ۔
وزارت تجارت کے حکام نے کہا ہے کہ اس حوالے سے وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کی جانب سے یو اے ای کے حکام کو متعلقہ سرٹیفکیٹ جمع کرائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یواے ای کو پاکستان کیلیے بڑی اور اہم منڈی کی حیثیت کی حامل ہے ، متحدہ عرب امارات کو حلال گوشت، چاول اور پولٹری مصنوعات کی برآمدات میں اضافے کیلیے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات عنقریب پاکستان سے پولٹری مصنوعات کی درآمدات کی اجازت دے دے گا جس سے ملک میں پولٹری کی صنعت کے فروغ میں مدد ملے گی۔

یہ بھی دیکھیں

حکومت نے تیل و گیس کی پیداوار کی ریئل ٹائم نگرانی شروع کردی

اسلام آباد: صوبوں کی جانب سے شفافیت کے مطالبات سامنے آنے کے بعد وفاقی حکومت …