پیر , 1 مارچ 2021

انسانی حقوق : بہتری کیلئے 40 کروڑ روپے منظور

وزیراعظم نواز شریف نے ملک میں انسانی حقوق کی بہتری کیلئے ایک منصوبے کے ڈرافٹ کی منظوری دے دی ہے اور انسانی حقوق کی تعلیم، حساسیت اور بیداری کیلئے 40 کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہیں۔

وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق 15 کروڑ روپے موجودہ مالی سال میں سپلیمینٹری کے طور پر جاری کیے جائیں گے، اور 25 کروڑ روپے آئندہ مالی سال 17-2016 میں مختص کیے جائیں گے۔

وزیراعظم نواز شریف نے نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیومن رائٹس کیلئے 25 کروڑ روپے کی منظوری دے دی ہے، جس میں سے 10 کروڑ روپے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت رواں مالی سال میں فراہم کیے جائیں گے اور 15 کروڑ روپے آئندہ مالی سال 17-2016 میں جاری ہونگے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …