پیر , 1 مارچ 2021

اسلام آباد کی کراچی کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ

56c062aba86cf

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیلڈنگ کیا ہے.

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور کہا کہ اس وکٹ پر ابتدا میں بیٹنگ کرنا مشکل ہو گا، اسی لیے ہم نے پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے.

پی ایس ایل میں پوائنٹس ٹیبل پر مشکلات سے دوچار کراچی کنگز اور اسلام آباد کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدقابل ہیں جہاں میچ ہارنے والی ٹیم ممکنہ طور پر ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی.

دونوں ٹیمیں اب چھ میچز میں سے صرف دو جیتنے میں کامیاب رہی ہیں.

میچ کیلئے دونوں ٹیموں نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں جہاں کراچی نے سہیل تنویر کی جگہ محمد عامر اور نعمان انور کی جگہ شاہزیب حسن کو ٹیم میں شامل کیا ہے.

اسلام آباد نے انجری کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونے والے شین واٹسن کی جگہ اظہر محمود جبکہ سعید اجمل کی جگہ عمران خالد کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے.

یہ بھی دیکھیں

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

نیپئر: پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹ …