بدھ , 3 مارچ 2021

شامی جنگ کو صرف ولادی میر پوتین ختم کر سکتے ہیں: برطانوی وزیر خارجہ

1785447

شامی جنگ ختم کرنے کے قابل اس دنیا میں واحد انسان ولادی میر پوتین ہیں، برطانیہ کے وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے کہا ۔

"محض ایک فون کال کے ذریعے شام میں خانہ جنگی ختم کرنے کے قابل اس دنیا میں صرف ایک انسان ہے اور یہ ہیں ولادی میر پوتین”، فلپ ہیمنڈ نے کہا۔

"اس وقت شام کی صورت حال ویسی ہی ہے جیسی ایک سال پہلے تھی۔ بشار الاسد رہیں گے یا نہیں اس بات پر منحصر ہے کہ روس انہیں ہٹائے جانے کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے گا یا نہیں”، برطانیہ کے وزیر خارجہ نے کہا

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …