عراق میں جنگ شروع کرکے امریکہ نے مشرق وسطی میں عدم استحکام پیدا کیا، امریکی صدارتی امیدوار ارب پتی ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا۔
"بلاشبہ عراق میں جنگ بہت بڑی غلطی تھی”، ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست ساؤتھ کیرولائنا میں انتخابی بحث کے دوران کہا۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے بقول جارج بش نے عراق میں مداخلت کرکے بہت بڑی غلطی کی تھی۔
"ہم سب غلطیاں کرتے ہیں۔ لیکن یہ ایک خاص اور بہت بڑی غلطی تھی۔ ہمیں عراق میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے تھی۔ ہم نے مشرق وسطی میں عدم استحکام پیدا کیا۔