پیر , 8 مارچ 2021

روس کے وزیر اعظم شام میں زمینی آپریشن کے خلاف ہیں

1373424

روس کے وزیر اعظم دمیتری میدویدیو نے شام میں زمینی فوجی آپریشن کے خلاف رائے دی کیوں کہ ان کے خیال میں ایسے آپریشن سے بڑی جنگ شروع ہوگی۔

1444055

میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور پھر سے یہ بات دوہرانا چاہتا ہوں کہ کوئی نئی جنگ چھیڑنے کا خواہاں نہيں ہے۔ اور زمینی آپریشن جنگ کے برابر ہے۔ یہ بات ذہن میں رکھنا بہت ضروری ہے”، دمیتری میدویدیو نے کہا۔
روس کی طرف سے بشار الاسد کی حمایت جاری رکھنے کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے دمیتری میدویدیو نے کہا کہ روس بشار الاسد کی حمایت نہیں کرتا بلکہ شام کے ساتھ دوستانہ تعلقات برقرار رکھنے کی کوشش کر رہا ہے جو بشار الاسد کے دور حکومت میں قائم کئے گئے۔

"اس وقت شام میں بشار الاسد کے سوا اور کوئی جائز حکمران نہیں ہے” روس کے وزیر اعظم نے کہا۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹایا گیا تو شام افراتفری میں مبتلا ہو جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …