منگل , 2 مارچ 2021

فیس بک میں انسداد انتہاپسندی سے متعلق خصوصی گروپ کی تشکیل

2

فیس بک دہشتگردی سے متعلق مواد کا پھیلاؤ روکنے سے متعلق کارروائیوں میں تیزی لائی ہے۔ وال سٹریٹ جرنل کے مطابق فیس بک دہشتگرد تنظیموں کی حمایت کرنے والے صارفین کو اب زیادہ جلدی بلاک کر دیتی ہے اور اپنے دوستوں کے ساتھ ان کے خط و کتابت کا جائزہ لیتی ہے۔

فیس بک انتہا پسند تنظیموں کے خلاف پروپیگینڈے کی خاطر خصوصی گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ گروپ فیس بک پر شائع ہونے والے مواد پر غور کر کے ان میں انتہاپسندانہ نظریات تلاش کرتا ہے۔ اس گروپ میں مختلف زبانیں بولنے والے ماہرین شامل ہیں۔ وہ وکیلوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی مدد لیتے ہیں۔ تاہم اس گروپ میں شامل ہونے والے لوگوں کی تعداد معلوم نہیں ہے اور یہ بھی نہیں معلوم کہ وہ کن کن باتوں کی بنا پر کسی مواد کو انتہا پسندانہ قرار دے سکتے ہیں۔

 

یہ بھی دیکھیں

لاک ڈاؤن سے پریشان ہیں تو اپنی چیخ آئس لینڈ تک پہنچائیں!

آئس لینڈ سیاحوں کے لیے اپنی تشہیر کرتا رہتا ہے اور اب اسی مہم کے …