پیر , 1 مارچ 2021

حافظ آباد: مزارعے کے ہاتھ کاٹنے والا زمین دار گرفتار

لاہور: پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں پولیس نے ایک سترہ سالہ لڑکے کے دونوں ہاتھ کاٹنے کے الزام میں ایک مقامی طاقت ور زمین دار اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔

تقریباً دو مہینے قبل پیش آنے والے واقعہ میں اسد اسرار الحق نے پندرہ ہزار روپے قرض ادا کرنے میں ناکامی پر ایک مزارعے اکرام ابوبکر کے دونوں ہاتھ کاٹ دیے تھے۔

پولیس رپورٹ کے مطابق، متاثرہ خاندان نے زمین دار سے 15000 روپے قرض لیا تھا، جسے وہ چکانے میں ناکام رہے۔

پولیس افسر محمود بٹ نے بتایا کہ حملہ آوروں نے ٹوکے کی مدد سے واردات کی۔

واقعے کے بعد ابو بکر کا خاندان زمین دار کے خوف سے اپنے آبائی علاقے شیخوپورہ چلا گیا، جہاں ایک مقامی صحافی نے انہیں خاموشی توڑنے پر مجبور کیا۔

متاثرہ خاندان نے دومہینوں تک خاموش رہنے کے بعد پیر کو پہلی مرتبہ پولیس کو واقعے سے آگاہ کیا۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …