اتوار , 7 مارچ 2021

نائیجیرین فوج کی شيح زکزاکی سے ملاقات پر پابندی کا سلسلہ جاری

نائجیریا کی فوج نے نائجیریا میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف بھیانک اور مجرمانہ جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے سیکڑوں مسلمانوں کو شہید کردیا اورنائجیریا کی فوج کی طرف سے شیعہ رہنما شيح زکزاکی سے ملاقات پر پابندی کا سلسلہ جاری ہے۔

asd2

نائجیریا کی اسلامی تحریک کے رکن حسن بالا نے کہا کہ نائجیریا کی فوج نے نائجیریا میں شیعہ مسلمانوں کے خلاف بھیانک اور مجرمانہ جرائم کا ارتکاب کرتے ہوئے سیکڑوں مسلمانوں کو شہید کردیا اورنائجیریا کی فوج کی طرف سے شیعہ رہنما شيح زکزاکی سے ملاقات پر پابندی کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے۔ انھوں نے کہا کہ نائجیریا کی فوج نے شیعہ مسلمانوں کے رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی کو زخمی حالت میں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا اور ان کے ساتھ تاحال کسی کو ملاقات کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔ حسن بالا نے کہا کہ شیعہ مسلمانوں کا نائجیریا کی فوج کی مجرمانہ کارروائیوں کے خلاف احتجاج جاری ہے اور شیعہ مسلمان شیخ ابراہیم زکزاکی کی رہائی تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے انھوں نے کہا کہ نائجیریا کی فوج طاقت کے ذریعہ شیعہ مسلمانوں کو دبا نہیں سکتی۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …