اتوار , 7 مارچ 2021

انڈر 19 ورلڈ کپ: بھارت کو شکست دے کر ویسٹ انڈیز فاتح

13

بنگلہ دیش میں کھیلے جانے والے انڈر 19 کرکٹ عالمی کپ کے فائنل میں ویسٹ انڈیز نے دفاعی چیمپیئن بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ٹرافی حاصل کر لی ہے۔
بھارت نے ویسٹ انڈیز کو فتح کے لیے 146 رنز کا ہدف دیا تھا۔
اتوار کو ڈھاکہ میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں بھارت کے 146 کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کی آدھی ٹیم 80 کے سکور پر پولین لوٹ چکی تھی لیکن پھر اس کے بعد کیسی کارٹی اور کیمو پال نے ذمہ دارانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف تین گیند پہلے حاصل کر لیا۔
کارٹی نے 52 جبکہ پال نے 40 رنز بنائے۔ مینک ڈاگر نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ اویس خان اور خلیل احمد نے ایک ایک وکٹیں لیں۔
بھارت کی طرح ویسٹ انڈیز کی اننگز کا آغاز بھی اچھا نہ تھا اور اس کی پہلی وکٹ پانچ کے سکور پر گری جب پوپ تین رنز بنا کر آوٹ ہوگئے۔
اس کے بعد املاچ 15، ہیٹمیئر 23، سپرنگر تین اور گولی تین رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔
بھارت کی جانب سے ڈاگر نے تین جبکہ اویش خان اور خلیل احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
ویسٹ انڈیز کے نوجوان کھلاڑی الزاری جوزف نے ابتدا میں ہی تین وکٹیں حاصل کیں
اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تو بھارت کی پوری ٹیم 46 ویں اوور میں 145 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
بھارت کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا اور اس کی وکٹیں لگاتار گرتی رہیں یہاں تک کہ ایک موقع پر 50 رنز پر اس کی نصف ٹیم پویلین جا چکی تھی۔
ویسٹ انڈیز کے نوجوان کھلاڑی الزاری جوزف نے ابتدائی تینوں وکٹیں حاصل کیں جبکہ ریان جان تین، شامر، کیمو پال نے دو اور سپرنگر اور ہولڈر نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
بھارت کی جانب سے سرفراز خان کے علاوہ کوئی بھی بلے باز ویسٹ انڈین بولروں کو سامنا نہ کر سکا۔
سرفراز خان نے 51 رنز کی اننگز کھیلی اور جان کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔
بھارتی اننگز میں دوسرے ٹاپ سکورر باتھم تھے جنھوں نے 21 رنز بنائے۔
بھارت کا آغاز اچھا نہ رہا اور اس کی وکٹیں لگاتار گرتی رہیں
دیگر کھلاڑیوں میں پینٹ ایک، ایشان کشن چار، انمول پریت سنگھ تین، واشنگٹن سندر سات، ارمان جعفر پانچ، لمرور 19 اور ڈاگر آٹھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ویسٹ انڈیز نے میزبان بنگلہ دیش کو سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ بھارت نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو شکست دی تھی۔
اس سے قبل تیسری پوزیشن کے میچ میں بنگلہ دیش نے سری لنکا کو ہرا دیا ہے۔
خیال رہے کہ سنہ 2014 میں متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے والے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ عالمی کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر عالمی کپ جیتا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان نے نیوزی لینڈ کو آخری ٹی ٹوئنٹی میں شکست دیدی

نیپئر: پاکستان نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹ …