منگل , 9 مارچ 2021

وفاقی دارالحکومت میں پہلی مرتبہ مئیراورڈپٹی مئیر کے انتخاب کے لئے پولنگ

16

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج میئر اور ڈپٹی میئر کے چناؤ کے لئے خفیہ رائے شماری جاری ہے جس میں 77 منتخب ممبران حصہ لیں گے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پہلی بار میئر اور ڈپٹی مئیر کا چناؤ آج ہورہا ہے، میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کےلئے پولنگ میں 77 منتخب ممبران خفیہ رائے شماری کے ذریعے میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب کریں گے۔ اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گا اور نمائندے اپنا ووٹ خفیہ طور پر من پسند نمائندے کو اپنا ووٹ دیں گے۔
واضح رہے کہ دارالحکومت کے میئر کے لئے حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کے شیخ عنصر اور تحریک انصاف کے راجہ خرم نواز مد مقابل ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …