پیر , 1 مارچ 2021

پاکستان میں مسافر وین اور ٹرین میں تصادم میں 11 افراد ہلاک

پاکستان میں ٹنڈوجام ریلوے پھاٹک پر مسافروین ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

1977678

پاکستان میں ٹنڈوجام ریلوے پھاٹک پر مسافروین ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ٹنڈوجام ریلوے پھاٹک پر مسافروین پھاٹک عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 11 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد امدادی ٹیموں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا تاہم اندھیرا ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ ذرائع کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے بیشتر مسافروں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے تاہم ڈاکٹرز زخمیوں کی زندگی بچانے کے لئے کوششیں کر رہے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …