اتوار , 7 مارچ 2021

جنوبی وزیرستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے فاٹا کی جنوبی وزیرستان ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔

1885616

پاکستان کے قبائلی علاقے فاٹا کی جنوبی وزیرستان ایجنسی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا ہے۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا کے علاقے تالائی میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کو سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور حملے میں ملوث شدت پسندوں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …