اتوار , 7 مارچ 2021

عراق میں روسی فضائی آپریشن خارج از امکان ہے

1389889

روس عراق میں فضائی آپریشن شروع کرنے کا منصوبہ نہیں رکھتا، روس کے نائب وزیر اعظم دمیتری روگوزین نے کہا۔

1834312

یاد رہے کہ پچھلے ہفتے بغداد میں روس اور عراق کی بین حکومتی کمیشن کا اجلاس ہوا، دمیتری روگوزین اس کمیشن کے شریک چیئر مین ہیں۔ روس سے فضائی آپریشن شروع کرنے کی عراق کی درخواست کے بارے میں سوال کا جواب دیتے ہوئے روس کے نائب وزیر اعظم نے کہا کہ روس عراق میں فضائی کارروائیاں نہیں کرے گا اور نہ ہی عراق کے ساتھ اس بات پر کوئی گفتگو ہوئی۔
"وہ چاہتے ہیں کہ دہشتگردی کے خلاف ان کی جنگ میں کوئی ملی رکاوٹ نہ ڈالے۔ روس ہتھیاروں کی فراہمی کے ذریعے عراق کی مدد کر رہا ہے۔ عراق اپنی سرزمین پر کسی بھی دوسرے ملک کی فوج کی تعیناتی کے خلاف ہے چاہے وہ ملک کے شمالی علاقوں میں ترک فوج ہو یا کوئی اور”، دمیتری روگوزین نے کہا۔

اس کے علاوہ انہوں نے نشاندہی کی ہے کہ عراق کے حکام کو عرب ممالک میں روس مخالف پروپیگینڈے پر تشویش ہے۔

 

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …