اتوار , 28 فروری 2021

ترکی بند گلی میں پھنس گیا، ایران اور روس کے خلاف جنگ کا خطرہ ہے

1855091

ترکی کے حکام بند گلی میں پھنس گئے ہیں کیونکہ ان کے دو مقاصد ابھی تک حاصل نہیں کئے جا سکے ہیں۔ یہ بات روس کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کی کمیٹی برائے امور خارجہ کے سربراہ کونستانتین کوساچوو نے انٹرویو میں کہی۔

1837296

ان کے مطابق ترکی کے دو اہم مقاصد بشارالاسد کا تختہ الٹ دینا اور کردوں کو کچلنا ہے لیکن ترکی کے مغربی اتحادیوں کے لیے بشارالاسد کی برطرفی اولین اہمیت کھو چکی ہے جبکہ کردوں کا مقابلہ ان کا مقصد کبھی تھا ہی نہیں۔ اس لیے ترک حکام سعودی عرب کے تعاون سے براہ راست جارحیت شروع کرنے کی جانب مائل ہو گئے ہیں۔ لیکن موصوف کے مطابق ترکی پر یہ بات واضح ہونی چاہئے کہ یہ ضروری نہیں کہ مغرب اس کی حمایت کرے کیونکہ مغربی ممالک مذاکرات پر تکیہ لگا رہے ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ جنگی کارروائیوں میں تیزی آئے۔ بلکہ خطرہ ہے کہ وسیع پیمانے پر جنگ چھڑ جائے جس میں روس اور ایران بھی حصہ لے سکتے ہیں۔ اس سے ترکی کو کوئی فائدہ نہیں ملے گا کیونکہ روس اپنی معیاری جنگی صلاحیت دنیا کے سامنے ثابت کر چکا ہے۔ مزید برآں شام کی فوج روس کی فضائیہ کی حمایت سے جارحوں کا موثر مقابلہ کر سکے گی۔

1802444

جہاں تک کردوں کا سوال ہے تو ترکوں کے لیے کردوں کا مقابلہ کرنا انتہائی مشکل ہوگا بلکہ کردوں کو غیرممالک سے ہتھیار مل گئے تو ان کی جنگی صلاحیت اور بڑھ جائے گی۔ واضح رہے کہ روس کئی بار کہہ چکا ہے کہ وہ ابھی کردوں کو ہتھیار نہیں دے رہا لیکن امکان ہے کہ شامی اور عراقی حکام کردوں کو ہتھیار فراہم کریں۔ اس لئے روس نے براہ راست اقدامات نہ بھی کئے تو اس صورت میں بھی کرد ترکی کے لیے بہت زیادہ مسائل پیدا کر سکیں گے، بالخصوص ترکی کے مشرقی علاقوں میں گوریلا جنگ شروع کر سکتے ہیں، روس کی پارلیمنٹ کے ایوان بالا کی کمیٹی برائے امور خارجہ کے سربراہ نے کہا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ شام کو حل کرنے کے لیے روس، امریکہ اور یورپی اتحاد کو اپنی کوششیں یکجا کرنی ہوں گی۔ اصل میں تینوں فریقوں کے مفادات بہت مشتراک ہیں لیکن ضروری ہے کہ ان کے لیڈر اس بات کو تسلیم کریں اور عملی اقدامات کرنے لگیں۔ پھر بھی کسی بھی منصوبے پر عمل درآمد شروع کیا جائے اس بات کی ضمانت نہیں دی جا سکتی کہ کامیابی حاصل کی جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …