جمعرات , 4 مارچ 2021

رینجرز اختیارات معاملہ ،قائم علی شاہ کا تین رکنی وفد کے ہمراہ اسلام آباد جانے کافیصلہ

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ رینجرز اختیارات کے معاملے پر وزیراعظم نوازشریف سے بات چیت کیلئے کل تین رکنی وفد کے ہمراہ اسلام آباد روانہ ہوں گے ۔
تفصیلات کے  مطابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس دوران فیصلہ کیا گیاہے کہ وہ صوبائی وزیر خزانہ مراد علی شاہ اور وزیر داخلہ سندھ انور سیال کے ساتھ کل رینجرز اختیارات کے معاملے پر وزیراعظم نوازشریف سے بات چیت کیلئے کل اسلا م آباد جائیں گے ۔وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کراچی آپریشن پر آنے والے اخراجات کی مد میں نو ارب روپے کا بھی مطالبہ کریں گے جبکہ سندھ میں رینجرز کے اختیارات کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی ۔وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے دوران وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر داخلہ چوہدری نثار بھی موجود ہوں گے ۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کا خاتمہ، پاکستانی قوم کی خواہش

حماس کے رہنما اسمٰعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ فلسطین کی حمایت …