برازیل کے حکام نے زکا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے دو لاکھ فوجیوں کو ملک کے مختلف علاقوں میں بھیجا ہے۔
ملک کے تمام علاقوں میں فوجیوں کی تعیناتی صدر ڈیلما روسیف کی طرف سے زکا وائرس کے خلاف اعلان کی گئی جنگ کا حصہ ہے۔
حکومت نے بتایا کہ فوجی طبی اہلکاروں اور مچھر مخالف خصوصی گروپوں کے اراکین کے ہمراہ ملک کے باشندوں کو سکھائیں گے کہ وہ وائرس سے کیسے بچ سکتے ہیں۔ فوجیوں کو ملک کے 356 شہروں اور بستیوں میں تقریباً 30 لاکھ گھروں کو جانا ہوگا اور لوگوں کو زکا وائرس سے متعلق معلوماتی مواد فراہم کرنا ہوگا اور ان کے سوالوں کا جواب دینا ہوگا۔