منگل , 2 مارچ 2021

بھارتی انڈر ورلڈ ڈان کی علی گیلانی کو قتل کی دھمکیاں

34

سرینگر: کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی گیلانی کو بدنامِ زمانہ انڈر ورلڈ ڈان نے قتل کی دھمکیاں

دی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے ترجمان ایاز اکبر نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ روی پجاری نے سرینگر کے علاقے حیدرپورہ میں قائم تحریک حریت جموں کے دفتر کے نمبر پر فون کیا اور انتہائی غیرمہذب زبان استعمال کر نے کے ساتھ ساتھ سید علی گیلانی کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ ترجمان نے کہا کہ ایک بدنام زمانہ پیشہ ور مجرم کی اس دھمکی آمیز فون کال نے کئی طرح کے سوالات کو جنم دیا ہے اور یہ بات صاف ظاہر ہے کہ اسے بھارتی حکومت اور ہندو فرقہ پرست قوتوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔ اگر سید علی گیلانی کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا تو اسکی تمامتر ذمے داری بھارتی حکومت پر عائد ہو گی۔
دریں اثناء فریڈم پارٹی کے ترجمان نے سید علی گیلانی کو دی گئی دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فرقہ پرست جماعتیں روی پجارہ جیسے جرائم پیشہ افراد کو استعمال کر رہی ہیں۔ انھوں نے خبردارکیا کہ اگر علی گیلانی کو کوئی گزند پہنچانے کی کوئی کوشش کی گئی توپورے خطے میں آگ لگ جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

برطانوی پارلیمنٹ فیکٹ فائنڈنگ مشن مقبوضہ کشمیر بھیجے گی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر تشویش …