ہفتہ , 27 فروری 2021

پراسرار مرض کی شکار بلی 24 گھنٹے چشمہ اور لباس پہنتی ہے

41

نیویارک: دوسالہ بلی ’ بیگل‘ کی تصاویر اس وقت انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہورہی ہیں کیونکہ اس کی آنکھوں پر پلکیں موجود نہیں اور نہ ہی آنکھوں میں پانی خارج کرنے والے غدود ہیں اس لیے اسے 24 گھنٹےدھوپ کا چشمہ پہنانا پڑتا ہے اور دن میں کئی مرتبہ اس کی آنکھوں میں قطرے ٹپکائے جاتے ہیں۔

42

بیگل کا ایک اور مرض یہ ہے کہ وہ اپنے جسم کے درجہ حرارت کو برقرار نہیں رکھ سکتی اور اس لیے اسے کپڑے پہننا پڑتے ہیں۔ اس کی مالکن کیرن مک گِل کے مطابق بیگل کی تصاویر انسٹاگرام اور فیس بک پر وائرل ہوگئی ہیں اور لوگ اس کی کہانی بڑی تعداد میں شیئر کررہے ہیں۔ جانوروں کے ڈاکٹر نے مشورہ دیا ہے کہ بلی کی آنکھیں بہت حساس ہیں اور اسے دھوپ کا جشمہ پہنایا جائے ورنہ بلی اندھی ہوسکتی ہیں۔

43

دلچسپ بات یہ ہے کہ بیگل اب عینک کی عادی ہوچکی ہیں اور وہ مزے سے انہیں اپنے چہرے پر سجائے رکھتی ہے جسے صرف آئی ڈراپس کے وقت ہی اتارا جاتا ہے۔ لوگ بلی کو سن گلاس پہنے دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں اور راستے میں بھی اس کی تصاویر اتارتےہیں ۔ کپڑوں اور لباس کے باوجود بیگل کسی قسم کی الجھن کا اظہار نہیں کرتی جسے دیکھ کر لوگ مسکراتے اور محظوظ ہوتے ہیں اور اس کی تصاویر کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اس وقت بہت مقبول ہورہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

لاک ڈاؤن سے پریشان ہیں تو اپنی چیخ آئس لینڈ تک پہنچائیں!

آئس لینڈ سیاحوں کے لیے اپنی تشہیر کرتا رہتا ہے اور اب اسی مہم کے …