پیر , 1 مارچ 2021

غیر ملکیوں کیلئے سب سے تشویشناک خبر، وہی ہوا جس کا ڈر تھا، سعودی حکومت نے فیصلہ کرلیا، واضح اعلان کردیا

ریاض :سعودی عرب میں کام کرنے والوں اور وہاں جانے کے خواہش مندوں کے لیے بری خبر ہے کہ سعودی حکومت نے غیرملکی ورکرز کی تعداد میں کمی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ حکومت کی طرف سے اعلان کیا گیا ہے کہ صرف اعلیٰ تکنیکی ورکرز ہی بھرتی کیے جائیں گے اور سرمایہ کاری کی کڑی نگرانی بھی کی جائے گی۔ سعودی وزیرخزانہ ابراہیم الاصاف کا کہنا تھا کہ ”حکومت اب نئے غیرملکی ورکرز کو بھرتی کرنے میں مزید احتیاط کرے گی اور صرف منتخب لوگوں کو لیا جائے گا۔ “ انہوں نے کہا کہ ”حکومت نے سعودی باشندوں کو مختلف شعبوں میں نوکریاں دینے کے حوالے سے کافی پیش رفت کر لی ہے ۔“انہوں نے کہا کہ تارکین وطن پر انحصار کم کرنے کی ایک وجہ ہے کہ ہم سعودی باشندوں میں بیروزگاری کی شرح کم کرنا چاہتے ہیں، مگر غیرملکیوں کی تعداد میں اس وقت کمی کی جائے گی جب ریاض میٹرو اور دیگر تمام بڑے زیرتعمیر منصوبے مکمل ہو جائیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

شام پر حملہ کرنے والے اسرائیلی میزائل تباہ

شامی فوج نے صوبہ حماہ کی فضا میں اسرائیل کے میزائلی حملوں کو ناکام بنا …